میرا دل ہر عورت کے لیے درد کرتا ہے”؛ امیتابھ بچن

Spread the love

” بالی ووڈ کے عظیم اداکار اور بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انہیں دنیا کی ہر عورت خوبصورت لگتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پانچویں جماعت کے طالب علم نے اپنی بہن کے ساتھ امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 15ویں سیزن کی تازہ ترین قسط میں بطور مدمقابل حصہ لیا۔

مدمقابل کی بہن نے امیتابھ بچن سے کہا، "سر! بہت سی لڑکیاں میرے بھائی جیسی ہیں” اس پر امیتابھ بچن نے مدمقابل کو مذاق میں چھیڑنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد مدمقابل نے امیتابھ بچن سے پوچھا،

”سر! آپ کو اپنی جوانی میں کتنی لڑکیوں سے پیار تھا؟”

اس سوال کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے دنیا کی ہر عورت سے پیار ہے کیونکہ مجھے دنیا کی ہر عورت خوبصورت لگتی ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے شو میں ہر عورت پر کرش ہے جب کہ تمام مرد میرے دوست ہیں۔

امیتابھ بچن کا گھر میں برتن دھونے کا انکشاف آپ کو بتاتے چلیں کہ "کون بنے گا کروڑ پتی” ہندوستانی ٹیلی ویژن کا سب سے مقبول گیم شو ہے جو ٹی وی پر پچھلے 23 سالوں سے چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button