"جذبہ جنون” باتھ روم میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ علی عظمت نے انکشاف کر دیا۔ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت نے اپنے مقبول گانے ’جذبہ جنون‘ کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ حال ہی میں گلوکار علی عظمت نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے گانے ’جذبہ جنون‘ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس تقریب کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں علی عظمت پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "ہماری میوزک انڈسٹری کو کسی نے سپورٹ نہیں کیا، یہ اب بھی ایک کاٹیج انڈسٹری ہے”۔