تیمرگرہ (ہارون خان) ) گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خار باجوڑ کو شکست دیکر ڈویژنل کرکٹ چمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولزکے درمیان سالانہ سپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں ڈویژنل کرکٹ مقابلہ کا فائنل میچ شاہ بانڈی اسٹیڈیم حیاسیرئی میں گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باجوڑ کے ددرمیان کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لوئیر دیر محبوب الہی ڈویژنل سپورٹس ارگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرنسپل صلاح الدین خان اے ڈی او سپورٹس باجوڑ شیر نواب تھے جبکہ اس موقع پر مختلف سکولز کے پرنسپلز،ہیڈ ماسٹرز اساتذہ اور شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھی،گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ نے پہلے بلہ بازی کرکت مقررہ بارہ اورر میں 155رنز بنائے جس میں کپتان ہارون رشید نے 22گیندوں پر 72رنز بھی شامل ہے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خار باجوڑ کے ٹیم مقررہ اوور میں 143رنز بناسکی اور یوں بارہ رنز سے گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ شکست دے کر ڈویژنل چمپئن بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا اور اب صوبائی مقابلہ مین ملاکنڈ ڈویژن ریجن ون کی نمائندگی کرئے گی اس موقع پر ڈی ای او محبو ب الہی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری پر نسپل صلاح الدین خان نے شاندار کارکردگی پر جی ایچ ایس میاں بانڈہ کے ہیڈ ماسٹر،اساتذہ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیں۔