آج مورخہ 05/12/2023 کو پولیس لائن لوئر چترال میں نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان PSP کی ہدایت پر دربار کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں ایس۔پی انوسٹگشین محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی ضلع بھر کے تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, ڈسٹرکٹ پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او لوئر چترال نے دربار میں پولیس جوانان کو درپیش مسائل کو سنا اور انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے۔
دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نےکہا کہ پولیس خلوس نیت سے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیز سر انجام دیں کرپشن اور اقربا پروری سے دور رہیں۔چترال پولیس صوبے کی مثالی پولیس ہے اپنے اس وقار کو اسطرح برقرار رکھیں۔