تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام جوڑ میں طوفان آل اقصیٰ کانفرنس منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر 57اسلامی ملکوں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔عالم اسلام کو عالم کفر کے سازشوں نے تقسیم کیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ یا تو اس خطے میں اسلامی نظام ہوگا یا ہم نہیں ہونگے کوئی تیسرا آپشن نہیں ۔واحد لیڈر مولانا فضل الرحمن نے قطر میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائی اور مالی تعاون کیا عالم اسلام بھی فلسطین کے آزادی کیلئے آواز اٹھائے اور اسرائیلی بربریت کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں جے یو آئی کا مقصد شرعی نظام کا نفاذ اور امن کا قیام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سالارزئی کے زیر اہتمام جوڑ گراؤنڈ پر ہونے والے طوفان الاقصی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ بھی موجود تھے۔کانفرنس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان اور عام لوگوں نے شرکت کی۔پنڈال آمد پر مفتی فضل غفور ،جنرل سیکرٹری سعید الرحمن مفکر ،مولانا علی رحمن بونیری اکبر حیات حافظ صدیق اور قاری نصیب خان نے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا ۔کانفرنس مفتی فضل غفور کے صدارت میں منعقد ہوا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری عطاء الحق درویش نے کہا کہ فلسطین کے نام پر چندہ کرنے والے آج غائب ہیں ۔جبکہ یہودی ایجنٹ کا فتنہ اب بونیر لایا گیا ۔مگر مجھے امید ہے کہ بونیر کے غیور اور اسلام پسند عوام اس فتنے کو خاک میں ملائیں گے ۔مظلوم فلسطینیوں کی حق میں آواز اٹھانا ہم اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔حماس کے ساتھ تعاون جاری رہیگا۔اب بھی وقت ہے کہ اگر عالم اسلام ایک ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔مفتی فضل غفور اور سعید الرحمن مفکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2017میں پی ٹی آئی کے گود میں بیٹھنے والے آج ملاکنڈ ڈویژن کی فری ٹیکس زون کی بات کرتے ہیں ہم ان پر واضح کرتے ہیں کہ اس ظلم میں آپ برابر کے شریک ہیں۔عوام اس بار دھوکہ نہیں کھائیں گے ۔انہوں نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ۔ماربل صنعت کو درپیش مسائل ڈبل شفٹ سکولوں کو برقرار رکھنے اور جنگلات کے رقبہ جات کے نگہبانوں کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی اور اس کے بڑھانے کو یقینی بنانے کی قراردادیں پیش کئے جبکہ قائدین نے کامیاب کانفرنس پر تحصیل امیر مولانا علی رحمن بونیری اور ان کی ٹیم کو داد دی ۔مولانا علی رحمن بونیری نے اس موقع پر تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔