سرکاری محکموں کی ابتر صورتحال اور کمیشن مافیا ء کے خلاف جے یو آئی نے علم بغاوت بلند کردیا

Spread the love

لوئیر دیر) جے یو آئی دیرپا ئین،سرکاری محکموں کی ابتر صورتحال اور کمیشن مافیا ء کے خلاف جے یو آئی نے علم بغاوت بلند کردیا،بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ۔

تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے صوبا ئی راہنما قاضی آیاز الدینیر کے ضلعی نائب امیر محمد حذیفہ،تحصیل بلامبٹ کے امیر حاجی شاکراللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرام خان، عمیر خان، فضل ربی نے کہا

کہ لوئر دیر کے سرکاری محکموں کی ابتر صورتحال،اور اس میں ہونے والے بے قاعدگیوں، اور کرپشن پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح کہ د یر لویرکے بیشتر سرکاری محکموں کی کا رکردگی انتہا ئی خرابا ہے

بلدیات کے ملازمین سیاست دانوں کے گھر وں میں خدمات انجام دیں رہے ہیں،ا نھوں نے الزام لگایا محکمہ تعلیم اور خصوصا محکمہ تعلیم زنانہ کرپشن کے گڑھ بن چکے ہے

اور استانیوں کے تبادلوں میں رشوت لی جارہی ہے فرنیچر اور سکولوں کی رینویشن کے نام کروڑوں ہڑپ کئے گئے کتب کی تقسیم اور ریشنلائزیشن میں بے قاعدگیوں کے شکا یات سامنے ائے ہیں انہوں نے الزا م لگایا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک مخصوص سیاسی پارٹی کے رہنماووں کے ایما پر ان کے اپنے پارٹی کے خواتین رجسٹرڈ کئے جا رہے ہیں

جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مستحق خواتین کا استحصال کیا جا رہا ہے

سرکاری ہسپتالو ں میں علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور محکمہ صحت میں اوپر گریڈ کے بھرتیوں پر بھی ان کے شدید تحفظا ت ہیں

انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوئر دیر کے مختلف محکموں میں بے قاعدگیوں کی انکوا ئری کے لئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم کی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلا ف کاروائی کی جائے۔

قاضی آیاز کا کہناتھا کہ جمیعت علما اسلام لوئر دیر انتخا بات میں بھر پور حصہ لے گی اور صوبہ میں جے یو ائی کی حکومت بنے گی 2018کے انتخابات میں بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کے پلانٹیڈ حکومت نے ملک کی معیشت، سیاست، اداروں اور اخلاقیات کا کھلواڑ کرکے ملک کو افراتفری اورتباہی کی طرف دھکیل دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button