پاکستان مسلم لیگ نے لوئر دیر میں چار صوبائی اسمبلیوں کے امید وا روں کا اعلان کر دیا

Spread the love

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 8 فروری کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے ساتھ لوئر دیر میں چار صوبائی اسمبلیوں کے امید وا روں کا اعلان کر دیا

اس حوالے سے تیمرگرہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر خالد مسعود سندھو نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لوئر دیر کے صدر محمد ےٰسین کو پی کے 17 میدان، وسیع اللہ کو پی کے 15ادینزئی، عبدالواحد کو پی کے 14اور محمد عبید آمان روغانی کو پی کے 16 لوئر دیر کے لئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت رول آف لاء اور گووڈ گورننس پر یقین رکھتی ہے اورخیبر پختون خواکے بیشتر قومی اور صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑے گی انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد ملک وقوم کو استحکام اور ترقی کے راہ پرگامزن کرنا ہے

کیونکہ اس وقت وطن عزیز معاشی، اخلاقی، صحت،تعلیم کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں اور ملک مسا ئلستان بن چکا ہے اس لئے عوام ملک کے مسائل حل کرنے کے لئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو ووٹ دیکر کامیاب کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button