
زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد بلال نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطف خان ان کے سپروائزر تھے۔
انہوں نے
” Context-Aware Deep Learning Model for Detection for Roman Urdu Hate Speech on Social Media Platform”
کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
ان کے مقالے کی توثیق جنوبی کوریا اور ملائشیا کے معروف پروفیسرز نے کی۔
ڈاکٹر محمد بلال نے دفاعی سیمینار میں شرکاء کی طرف سےکئےگئے تمام سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئےاہل قرار دیا گیا۔
اس موقع پر بیرونی ممتحینین یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر اظہر رؤف، آئی ایم سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ساجد انور اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر شوکت علی، فیکلٹی ممبران، ڈپٹی رجسٹرار زرعی یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر خالد اقبال، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور محمد امتیاز سمیت طلباء اور سکالرز موجود تھے۔
شرکاء نے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر عاطف خان اور سکالر ڈاکٹر محمد بلال کو کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تحقیق کمپیوٹر کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔