چکدرہ بائی پاس سڑک کے آر پار زمینوں کی خرید و فروخت کی اجازت کسی کو نہیں دینگے

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش )سہصدہ چکدرہ کے رہائشی یاسر خان نے خبردار کیا ہے کہ چکدرہ بائی پاس سڑک کے آر پار زمینوں کی خرید و فروخت کی اجازت کسی کو نہیں دینگے،

گزشتہ روز امیر سلطان،اسفندیار استاد،حاجی قمر زمان،پروفیسر محمد نثار خان،محمد سعید خان، محمد حسین خان،باچا روان، سلطنت خان اور محمد یار سمیت درجنوں افغانان سہصدہ کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر خان نے کہا کہ چکدرہ میں اقوام شرغہ خیل،بابوخیل اور بہرام خیل کی پدری جائیداد ہے

جس پر 1962 سے سرکلی جات کے لوگوں سے تنازعہ چلا آ ریا ہے، انہوں نے کہا کہ چکدرہ بائی پاس سڑک اور اس کے آر پار افغان سہصدہ اور چکدرہ کی جائیداد ہے

اور چند لوگوں نے بائی پاس سڑک کے معاوضہ کی رقم وصول کی ہے حالانکہ ان کا ہمارے ساتھ کوئی واسطہ بھی نہیں ہے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ رقم ان لوگوں سے لیکر جائیداد کے اصل مالکان کے حوالہ کیا جائے

بصورت دیگر بچوں اور بزرگوں کیساتھ نکل کر بائی پاس سڑک بند کردیں گے،

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بائی پاس سڑک کی رقم ہڑپ کی ہے ان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کریں گے،

انہوں نے کہا کہ بائی پاس سڑک کے آر پار زمین خریدنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور خبرداد کیا کہ جس کسی نے بھی وہاں زمین خریدی ہے وہ اپنی رقم واپس لیں بصورت دیگر وہ اپنے مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہونگےـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button