متحدہ ایمپائز یونین ٹی ایم اے تحیصل بٹ خیلہ کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)متحدہ ایمپائز یونین ٹی ایم اے تحیصل بٹ خیلہ کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا 31ویں روز بھی جاری ٹی ایم اےبٹ خیلہ نے میونسپل سروس مکمل طور پر بند کردی ہے

جسکی سےبٹ خیلہ شہر اور مضافاتی علاقےگندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئےاور جگہ جگہ غلاظت کے باعث شہری مخلتف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں ملازمین نے دھکمی دی کہ تنخواہیں جلد ادا نہ کئے گئے تو پیر کے دن سےواٹر سپلائی سروس بھی بندکردینگے

احتجاجی دھرنے سے یونین کے صدر انور خان جنرل سیکرٹری محمد غفار خان امن جر گہ کے رکن رحمانی گل اور ایم کیو ایم کے صوبائی رہنما ڈاکٹر سلمان بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کے غریب ملازمین کو گزشتہ چار مہنیوں سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سےغریب ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے

انہوں نے کہا کہ تحیصل بٹ خیلہ سمیت مضافاتی علاقوں کی صفائی ستھرئی ٹی ایم اے کے غریب ملازمین کررہے ہیں اور علاقے کو گندگی سے پاک کرنے کےلئے روزانہ کی بیناد ہر کام کرر ہے ہیں

تاہم اسکے باوجود بھی غریب ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین کے ساتھ مذید ظلم وزیادتی برداشت نہیں کرسکتےاور اگر پیر کے دن تک تنخواہوں کے لئے گرانٹ فراہم نہیں کی گئی تو میونسپل سروس کے ساتھ واٹر سپلائی سروس بھی بند کردینگے

جبکہ ٹی ایم اےملازمین کی صفائی ستھرئی سے بائیکاٹ کے باعث شہری مختلف بیماریوں کےشکار ہوگئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button