
دیر(بیورو رپورٹ ) سابق تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین نے پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے پر امن احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر میں کرتے ہوئے کیا ۔ میر مخزن الدین نے کہ جو صوبائی حکومت خود اسلام آباد میں اپنے پرتشدد مظاہرین کے خلاف وفاقی حکومت کی ایسی کارروائی کی مذمت کرتے نہیں تکتی اسی طرح صوبائی حکومت نے آج صوبے کے معزز بلدیاتی نمائندوں، بشمول تحصیل ناظمین و میئرز , چئیرمن کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے اپنا دوغلاپن ثابت کردیا ہے۔ صوبے میں بلدیاتی اداروں کو قانون اور انصاف پر مبنی اصول کے مطابق فنڈز کی فراہمی صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔ فنڈز کو اپنی پارٹی کے ناظمین تک محدود رکھنا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج بالکل جائز ہے۔ عوام کے منتخب معزز نمائندوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صوبے میں بلدیاتی اداروں کو قانون اور انصاف پر مبنی اصول کے مطابق فنڈز کی فراہمی صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔ فنڈز کو اپنی پارٹی کے ناظمین تک محدود رکھنا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج بالکل جائز ہے۔ عوام کے منتخب معزز نمائندوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔