گاؤں کٹی گڑھی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جہانگیر خان کا طبی شعبے میں سنگ میل

Spread the love

کاٹلنگ (فیضیاب خان)کاٹلنگ! تحصیل کاٹلنگ کے گاؤں کٹی گڑھی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جہانگیر خان نے طبی شعبے میں سنگ میل عبورکی۔

انہوں نے سی ایس سی ایس ٹی کی ڈگری حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔

انہوں نے ایم بی بی ایس میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کرلیا ہے اور جوہرل کالج آف فزیشنز آف آئرلینڈ سے ریسپیرٹری میڈیسن اور انٹرنل میڈیسن میں سی ایس سی ایس ٹی حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر جہانگیرخان کا یہ سفر ان کے علاقے میں گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

ڈاکٹر جہانگیر خان اپنے والدین، اساتذہ اور خاندان کے سپورٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ، جو تحصیل کاٹلنگ کے لیے باعث فخر اور امتیاز ہے۔ اور انشاءاللہ اس سفر کو پورے ملک کے لیے فخر کا باعث بنا دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button