ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر) جامعہ ملاکنڈ کے شعبہ پشتو اور اورینٹل لینگویجز میں ایم فل اسکالر نعیم الرحمن نے اپنے ایم فل کے مقالے کا کامیابی کے ساتھ ڈاکٹر نور الابصار امان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ پشتو یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی نگرانی میں دفاع کیا ہے۔
بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد علی دینا خیل ایریا اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی سے تھے۔
چیئرمین شعبہ پشتو، یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈاکٹر علی خیل دریاب اور فیکلٹی ممبران نے ایم فل اسکالر اور ریسرچ سپروائزر کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔