گورنمنٹ مڈل سکولز ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا دیر لوئر کی اختتامی تقریب

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) تعلیمی درسگاہوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیل کود جیسے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ کھیل کود نہ ہو نے کی وجہ سے ہمارا نوجوان نسل موبائل کے غیر ضروری استعمال کی بدولت بے راہ روی کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے ۔ اسلئے نوجوانوں کا رجحان مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب کرنا چاہئیے۔ محبوب الٰہی
ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مڈل سکولز ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا دیر لوئر کے اختتامی تقریب کے دوران جی ایم ایس ترے گراؤنڈ میں منعقدہ ایک بڑی خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر لوئر محبوب الہٰی نے کیا ۔گورنمنٹ مڈل سکولز ڈسٹرکٹ سپورٹس دیر لوئر کے اختتامی سالانہ سپورٹس گالا تقسیم انعامات تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکولز ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس بنڑگے تالاش محمد رشید خان ،ہائیر سیکنڈری سکولز دیر لوئر سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صلاح الدین ،پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش آمین الحق ،پرنسپل راحت اللہ ،پرنسپل ظریف شاد ،ہیڈ ماسٹر گلزار احمد ودیگر کے علاؤہ ہیڈماسٹر صاحبان ،سیاسی
،سماجی،مذہبی شخصیات ،کھلاڑیوں اور طلباء کے علاؤہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر لوئر محبوب الہٰی ،صلاح الدیں اور محمد رشید نے مزید کہا کہ کھیل کود جیسے مثبت سرگرمیوں سے ذہنی استعداد میں اضافہ ،حافظہ میں وسعت اور جسم میں تروتازگی پیدا ہوجاتی ہے ۔سرکاری تعلیمی اداروں میں حکومتی سرپرستی کی صورت میں اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔نوجوانوں کیلئے ہر قصبے اور قریہ قریہ میں کھیلوں کی میدانوں کا انتظام کرنا چاہیئے ۔ کوئی بھی معاشرہ کھیلوں کی بدولت صحت مند معاشرہ بن سکتا ہے ۔جہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ۔اور بیماریاں ناپید ہو جاتے ہیں ۔ سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب کے دوران بچوں نے مختلف کھیلوں ،پی ٹی شو،کرکٹ،بیڈ منٹن،ہاکی،ایتھیلیٹکس،والی بال،باسکٹ بال،سکواش،بزم ادب،تقاریر،نعتیں،حمد،نغمے،ڈرل اور مختلف قسم کے کرتب پیش کرنے اور اس میں حصہ لینے کے بعد بہتر ین کارکردگی پر پوزیشن ہولڈرز طلباء میں شیلڈز ،توصیفی سرٹیفیکیٹس ،میڈلز،ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کی گئیں ۔ گورنمنٹ مڈل سکولز ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا دیر لوئر کے تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے اختتام پر کمیٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول بنڑگے تالاش کے ہیڈ ماسٹر محمد رشید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا اور بہترین رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد پر منتظمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button