سینٹر مشتاق احمد خان:فلسطین معاملے پر60 مسلم ممالک کی بے بسی شرمناک ہے

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہےفلسطین میں 50 ہزار افراد شہید،ایک لاکھ زخمی ہوئےفلسطین معاملے پر60 مسلم ممالک کی بے بسی شرمناک ہے۔

او آئی سی امریکی ایجنٹوں کا کلب ہے۔ فسطینوں کی مدد کیلئے 99 ٹن سامان غذاء پہنچائی۔

حماس کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے عالمی کفر کا مقابلہ کیاشکیل آفریدی کو امریکہ جانے نہیں دیں گے۔

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا اس موقع پی کے 23 کے امیدوار شہاب حیسن این اے 9 کے مولانا جمال الدین اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو رہاکروا کر دکھائیں گے۔

عافیہ صدیقی کے ساتھ بدترین ظلم ہورہا ہےشکیل آفریدی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا ہے

ہم امریکی جاسوس اور دوسرے ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ نہیں جانےدینگےمشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ 77 برس حکومت کرنے والوں کی وجہ سے ہر بندہ دو لاکھ کا مقروض ہے بجلی بلوں می11 اقسام کے بل بدترین ڈاکہ،معاشی دہشت گردی ہےملک حکمرانوں کی وجہ سے بدحال ہے۔

ملک سے اشرافیہ جمہوریہ پاکستان بنادیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کو چیلنج کرکے سیاسی جماعتیں پارلیمان میں رکاوٹ ہیں پلاٹ اور پرمٹ کیلئے پارلیمان نہیں جاتےخیبر پختون خوا کے حقوق کے پاسبان ہیں۔

سمگلروں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے ہم نے متفقہ قرارداد پاس کی ہے کہ 2033 تک ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز نہیں مانتے مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت امریکہ کی ناراضگی سے بچنے کیلئے قومی لیڈروں نے فلسطین کے حق میں احتجاج نہیں کیاایک جانب غزہ کے دوست اور دوسری جانب امریکہ کے آلہ کار الیکشن میں کھڑے ہیں ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button