
لویر دیر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کنزیومر دیر بالا و پایین نے پٹرول پمپ مالکان کو خبردار کیا ہے کہ غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت فی الفور بند کیا جائے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس خیبرپختونخوا، کبیر خان آفریدی کے ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کنزیومر ضلع دیر سہیل ناصر روغانی نے اچانک مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے پیڑولیم پمپس کے گیج چیک کیے ا او ر پٹرول پمپ مالکان اور پٹرول و ڈیزل سپلائیرز کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر معیاری پٹرول و ڈیزل کی سپلائی بند کر دے جس کی وجہ سے صارفین کی گاڑیوں کو نقصان ہوتا ہے اور جو کہ قانونآ جرم ہے۔ انھوں نے مالکان کو خبردار کیا کہ غیر معیاری پیڑولیم مصنوعات فروخت کرنے گریز کیاجائے بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔