انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مقرر کردہ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق سیمی فائنل اور فائنل میچز 120 منٹ کے اضافی وقت کے ساتھ کھیلے جائیں گے تاہم اگر کوئی میچ مقررہ دن بے نتیجہ رہا تو ریزرو ڈے کھیلا جائے گا۔
اگر ریزرو ڈے پر بھی کوئی نتیجہ نہ نکلا تو پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر سیمی فائنل میں میچ کے دن اور ریزرو ڈے دونوں پر بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑتا ہے تو ہندستان اور جنوبی افریقہ اپنے حریفوں کے مقابلے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل میں بھارت پہلے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔