ڈیڈک چئیرمین بنانے پر وزیر اعلی کا شکریہ، ایم پی اے عبیدالرحمان

Spread the love

دن رات خدمت کرکے اپنے حلقے کو ماڈل حلقہ بناکر مثال قائیم کروں گا ایم پی اے عبیدالرحمان
ایم پی اے عبید الرحمان کے اعزاز میں تاجک ہاوس صدبرکلی میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں جندول پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر صدر جندول پریس کلب وحیدخان تاجک کے سربراہی میں ایم پی اے عبیدالرحمان کیساتھ میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا میٹنگ میں جندول کے عوامی اجتماعی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئ وحیدخان تاحک نے جندول کے مسائیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جندول کے عوام کو پختہ سڑکوں ، ہسپتالوں ، سکولوں اور انفراسٹرکچر کے بے شمار مسائل کا سامنا ہے جندول میں بنیادی سہولیات کے فقدان ، بازاروں میں تجاوزات , بجلی لوڈ شیڈنگ ، نیٹ ورک خرابی ، اور دوسرے مسائیل نے عوام کی ذندگی اجیرن کردی ہے سکولوں میں اساتذہ ، ہسپتالوں میں ادویات اور سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے جندول کے واحد گرلز کالج میں بی ایس کا پروگرام موجود نہیں نہ ہی جندول میں خواتین کے لئے کوِئ دستہ کاری سنٹر موجود ہے مدارس کو سولرائزیشن کی شدید ضرورت ہے پبلک ہیلتھ ، واٹر منیجمنٹ ، زراعت اور جنگلات کے محکموں کی کارکردگی بھی صفر ہے بازاروں میں کھلِ عام منشیات فروخت ہورہے ہیں جسکا کوئ پرسان حال نہیں
ایم پی اے عبیدالرحمان نے صحافیوں کو ہقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ کئ ادوار میں جندول سے جو ممبر صوبائ اسمبلی منتخب ہوا ہے وہ اپوزیشن کا رہا ہے یہ کئ سالوں بعد ایسا ہوا ہے کہ جندول کے سرزمین سے ایسا ممبر منتخب ہوا ہے جسکے پارٹی کا صوبے میں حکومت ہے جندول کے ہر گاوں اور ویلج کونسل کے مسائل سے اگاہ ہو اسکے حوالے سے کئ بار وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے بجٹ میں ہمارے کئ منصوبوں کی منظوری بھی دی گئ ہے جسکی عنقریب افتتاح بھی متوقع ہے انہوں نے ڈیڈک چئرمین بنانے پر وزیر اعلی اور منتخب ممبرانِ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جندول پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے بھی اگاہ ہوں اور بہت جلد ان مسائل کی حل میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا اور جندول کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button