۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات (بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل کبل میں ٹرانسفارمر چوری کی واردات میں ملوث 4ملزمان کو گرفتا رکرلیا ۔ایس ڈی پی او کبل امجد خان نے ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی حبیب سیداورایس ایچ او تھانہ کبل سہیل خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ٹرانسفارمرز چوری کی بڑھتی وارداتوں کے بعد پولیس نے انتھک محنت اور انتہائی مہارت کے ساتھ تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان اعتبار شاہ ولد محمد قاسم، سکندر علی ولد آفتاب علی، اسفندیار ولد محمد جمیل ساکنان سرسینئی اور نصیب خان ولد امیر دوست ساکن توتانو بانڈئی کو گرفتا رکرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔