
بونیر (بیورو چیف عابد سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے سال 2025 کے سالانہ انتخابات مکمل اتفاق رائے سے مختار عالم صدر سعید الرشید جنرل سیکرٹری شبیر احمد نایب صدر زین العابدین عابد جائنٹ سیکرٹری بہلول خان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ محمد رحمان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے
ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے عبدالرحمان عابد معمبر زمان عمران اللہ اکرام یوسفزئے اور سید لائق جان چن لئے گئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ میاں نعیم الدین باچا اور بونیر بار کے کابینہ کے نگرانی میں انتخابات کا عمل مکمل ہوا بونیر بار کے صدر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا اس سلسلے میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بونیر ڈی پی او بونیر اے ڈی سی ریلیف اور ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے جملہ ممبران نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم بونیر بار کے صدر ایڈووکیٹ میاں نعیم الدین باچا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے صدر مختار عالم نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا بونیر پریس کلب کے نو منتخب کابینہ بونیر کے عوام کی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی گی اور مظلوم کی فریاد اور عوام کی دادرسی کے لیے صحافی آپنے قلم اور زبان کے ذریعے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور ہمیشہ بونیر کے محرومیوں کو اجاگر کیا ہے ڈپٹی کمشنر بونیر نے کہا کہ بونیر کے ضلعی انتظامیہ نو منتخب کابینہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی آخر میں نو منتخب صدر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے دروازے بونیر کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں مظلوم عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہونگے اور وہ بلاجھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے بونیر پریس کلب آسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔