کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 10 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے

Spread the love

تیمرگرہ (عبداللہ مدنی سے)
دیرپا ئین،دعووں او ر وعدوں کے باوجود دیرپا ئین کوٹو ہائیدرو پاور پرا جیکٹ دس سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا،32 ارب روپے کی خطیر لاگت سے شروع کردہ پرا جیکٹ سے40.8میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی،ذرا یع کے مطابق اس وقت پرا جیکٹ کا.4 98فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،دریا ئے پنجکوڑہ کے پانی سے مذکورہ پراجیکٹ تکمیل کی صورت میں سرکاری خزانے کو سالانہ 6ارب روپے کی بچت ہو گی
واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی انجنئیرز نے فل پرو ف سیکورٹی میں سا یٹ کا دورہ بھی کیا تھا تا ہم گزشتہ تین برسوں سے کام کی تکمیل حوالے سے بار بار دعوں اور اگلے تاریخ پر بجلی پیدارو حوالے سے حکومتی دعووں کے باوجود مذکورہ پرا جیکٹ فعال نہ ہوسکا،واضح رہے کہ کوٹو پاور پراجیکٹ کی سیکورٹی پر اس وقت پولیس،ایف آر پی ,لیویزاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے215اہلکار تعینات ہے جبکہ درجنوں دیگر اہلکار بھی ڈیوٹی پر تعینات تھے،سرکاری ذرایع کے مطابق،واضح رہے کہ چائنز کمپنی Sichuan-Sarwar-Silian-Chongqing Luyang (JV)کے تعاون سے پاکستانی حکومت مذکورہ پرا جیکٹ پر کام کررہی ہیں،بانی پی ٹی ائی عمران خان،اُ س وزیر اعلی پرویز خٹک نے 4جولائی 2015کو مذکورہ پرا جیکٹ کا سنگ بنیاد ر کھا تھا،جس کو فروری2019میں مکمل ہو نا تھا،گزشتہ 3برسوں میں مذکورہ پر اجیکٹ کے افتتاح حوالے سے 6دفعہ اعلانات کئے گئے جو کہ تا حال عملی نہ ہوسکے،17اکتوبرکو پرا جیکٹ ڈا ئیریکٹر سلطان روم نے سپیشل سیکرٹری عرفان اللہ وزیر کو نومبر2024میں پرا جیکٹ مکمل ہونے کی یقین دہانی کرا ئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button