چکدرہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش ) سوات میں سینئر صحافی غلام فاروق کا انتقال ، چکدرہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر شاہ فیصل افغانی کے زیر صدارت چکدرہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس ہوا ، سید ظفرعلی شاہ ، جاویدالرحمان ، خالد سیف اللہ ، عبدالرحیم بہرام خیل اور نور فقیر نے شرکت کی ، اس موقع پر سوات کے سینئر صحافی اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف غلام فاروق کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا ، شرکائے اجلاس نے مرحوم صحافی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button