
سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے توتانوبانڈئی میں شادی شدہ خاتون کی کمرے میں لٹکتی لاش ملی۔ خودکشی یا قتل پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔پولیسں کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری پہنچ گئی۔متوفیہ اکیس سالہ مسماۃ (ن) زوجہ عبدالحمیدسکنہ بیلہ توتانوبانڈئی نے شوہر سے تکرار کے بعد خود کوکمرے میں بند کرکے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔متوفیہ کے بھائی نویدخان کی ابتدائی رپورٹ پر پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔خاتون کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے بطن سے ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔
۔۔۔۔۔