پشاور: محکمہ صحت کا پہلا ڈونرز اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کوارڈینیشن مکینزم کا افتتاح

Spread the love
ڈی جی ہیلتھ کا محکمہ صحت میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈونرز اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کوارڈینیشن مکینزم کا افتتاح، اس اقدام سے ہیلتھ ایمرجنسی و دیگر وبائی صورتحال میں ڈونرز و پارٹنرز کا بہترین استعمال اور جامعہ کوشش ممکن ہوسکے گی: ڈی جی ہیلتھ
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے محکمہ صحت میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈونرز اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کوارڈینیشن مکینزم کا افتتاح کردیا۔ اس بابت پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں محکمہ صحت کے تمام ڈونرز و پارٹنرز کے علاوہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عبدالغفور شاہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، چیف ایچ ایس آر یو، ریجنل اے ڈی جیز سمیت دیگر حُکام نے شرکت کی۔
تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ایویڈنس فار ہیلتھ نے محکمہ صحت میں کام کرنے والے ڈونرز و پارٹنرز کے سنگم کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوارڈی نیشن مکینزم وضع کرکے محکمہ صحت کی استعدار کار میں اضافہ کیا ہے۔
اس اقدام سے ہیلتھ ایمرجنسی و دیگر وبائی صورتحال میں ڈونرز و پارٹنرز کا بہترین استعمال ممکن ہوسکے گا۔ڈاکٹر شوکت علی نے مزید بتایا کہ اس مکینزم سے ڈونرز و پارٹنرز کے مسائل کے حل اور باہمی روابط کو ترویج ملے گی۔
اس مکینزم کا مقصد محکمہ صحت و پارٹنرز کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہیاس مروجہ طریقہ کار سے ہماری توانائی بروقت صحیح کام میں صحیح سمت میں خرچ ہوسکے گی۔
ایویڈنس فار ہیلتھ کے انٹرم ٹیم لیڈ ڈاکٹر مہران نے اس طریقہ کار کے وضع کرنے کے مقاصد اور رائج کرنے سے حاصل ہونے والے فوائد بارے شرکا کو آگاہ کیا۔
انہوں نے ہیلتھ سیکٹر میں ڈونرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈونرز نے ہمیں مخدوش و نامساعد حالات میں میڈیسن، ایچ آر، استعداد کار بڑھانے و طبی آلات کی فراہمی میں کافی سپورٹ فراہم کی ہے۔
اس مکینزم کی رو سے ہمیں ایک فلیٹ فارم مہیا ہوگا جس پر ہم اکھٹے بیٹھ کر اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لاسکے۔ اسطریقہ کار کے تحت ڈونرز پو پارٹنرز کو بروقت معاونت و مدد فراہم کی جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مکینزم کے تحت تمام ڈونرز و ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو محکمہ صحت کے ویب پورٹل پر لاگ ان کی سہولت دی جائیگی۔
ڈویپلمنٹ پارٹنرز و ڈونرز اس لاگ ان کے زریعے ویب پورٹل پر اپنی تمام معلومات کا اندراج کرینگے۔
سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عبدالغفور شاہ نے لانچنگ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پختونخوا جیسے صوبے میں صحت کی بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے ڈونرز و پارٹنرز کا کردار ناگزیر ہے۔
اس مکینزم میں اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ صوبے کے کونسے ضلع میں کونسا ڈونر کیا خدمات فراہم کررہا ہے اور اسے کیسے مزید بہتر بنایا جائے۔
اس ڈیجیٹل دور میں اس مکینزم کا اجرا ناگزیر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button