
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
پی کے 25 کے انتخابی سیاست میں بڑی تبدیلی ۔
عوامی نشینل پارٹی کے امیدوار افسر خان کو بڑی کامیابی ملی۔
جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق کے ضلعی امیر امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا محمد سلیم عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار آفسر خان کے حق میں دستبردار ۔
مولانا نے ساتھیوں سمیت اے این پی کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان ۔
بونیر پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام س کے ضلعی امیر ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا محمد سلیم صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم خان ودیگر پارٹی ساتھیوں اور عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی افسر خان ۔
ضلعی رہنما نثار خان ۔اصعر خان ودیگر ساتھی بھی موجود تھے ۔۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام س کے حمایت سے عوامی نیشنل پارٹی کو ضلع بونیر میں کامیابی حاصل ہوگی اور انشاء اللہ 8فروری کو عوام نئی خوشخبری کے نوید سنائی گی ۔
جمیعت علمائے اسلام س کے ضلعی امیر ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا محمد سلیم نے کہا کہ ضلع بھر میں جس میں پی کے 25 میں آفسر خان ۔پی کے 26 میں قیصر ولی خان اور 27 میں سردار حسین بابک کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار حاجی رؤف خان کے لیے کمپین میں بھرپور کوشش کرینگے تاکہ عوامی نیشنل پارٹی کو ضلع بونیر میں کامیابی حاصل ہوں ۔۔
افسر خان نے جمیعت علمائے اسلام س کے حمایت پر جمیعت علمائے اسلام س کے قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت عوامی نیشنل پارٹی کے لیے خوش آیند ہوگا ۔۔۔اور پارٹی کو چار چاند لگے گا ۔۔