ضلع دیر پائین کے جنرل سیکرٹری پر نسپل سرکاری ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکول افیسرز ایسوسی ایشن (ایس او اے) ضلع دیر پائین کے جنرل سیکرٹری پر نسپل گل الرحمن سرکاری ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،

تدریسی اور انتظامی امور بہترین انداز میں مکمل کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بانڈہ تالاش میں ان کی اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام کیاگیا

جس میں ڈی ای او لوئر دیر محبوب الہی ممتاز عالم دین ڈاکٹر محمد اسماعیل،ایس او اے دیر پائین کے صدر پرنسپل صلاح الدین خان کے علاوہ ایس ڈی اوز،اے ڈی اوز، اپیکا کے صوبائی چیر مین محمد سلیم خان

پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،اساتذہ،کلرکس،ماہرین تعلیم اور علاقہ مشارن کے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر پر نسپل گل الرحمن کی باعزت طور پر تدریسی اور انتظامی امور مکمل کرنے انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا

تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی ای او محبوب الہی نے کہا کہ پرنسپل گل الرحمن ایک بہترین استاد ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ صلاحتیوں کے مالک انتظامی افیسر تھے محکمہ تعلیم میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

انھوں نے کہاکہ ضلع کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت کی غرض سے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں سکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹرز کو فعال بنانے اور طلباء کو جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ سپورٹس سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ جن سکولوں کی عمارتیں جو زیر تعمیر اور وہاں پر طلباء کی پڑھائی متاثر ہونے خدشہ ہے دورباہ بحالی کیلئے محکمہ تعلیم اعلیٰ حکام کے ساتھ فنڈز کی فراہمی جلد یقینی بنائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button