قومی شاہراہوں سے متعلقہ تعمیراتی منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل کرینگے۔ چیئرمین این ایچ اے

Spread the love

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین ارشد مجید مہمند نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ این ایچ اے کے زیر انتظام قومی شاہراہوں سے متعلق جاری تعمیراتی منصوبے عالمی معیار کے مطابق بروقت مکمل ہوں،وہ این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ای کچہری میں شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے،فیسبُک کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں کی عوام نے ای کچہری میں شرکت کی اوراپنے سوالات ، تاثرات اور شکایات کے ذریعے این ایچ اے کی کارکردگی بہتر کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اکثر شرکأ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے این ایچ اے کے اعلی حکام کی عوام تک رسائ کے اقدام کو بے حد سراہا گیا-

اس موقع پر این ایچ اے کے متعلقہ ممبران بھی موجود تھے جبکہ تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے مختلف سوالات کے جوابات دینے میں ممبر (پی پی پی) نوید اقبال واہلہ اور ممبر(ای سی) نسیم خٹک نے چیئرمین این ایچ اے کی معاونت کی، بعض سڑکوں کی خراب صورتحال کے حوالہ سے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے نے مذکورہ سڑکوں کی فوری مرمت کے احکامات صادر کئے،

ارشد مجید مہمند نے چند ایک منصوبوں کی تکمیل میں ہونیوالی تاخیر کے وجوہات پر بھی روشنی ڈالی۔ چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند کے مطابق قومی شاہراہوں کو ہمہ وقت ٹریفک کیلئے بحال رکھنا این ایچ اے کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ قومی شاہراہیں ہی عوام کی آمد و رفت، تجارتی سرگرمیوں، زرعی اجناس کی ترسیل اور استحکام معیشت کا واحد ذریعہ ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button