پانی قلت کے خلاف امین اباد بٹ خیلہ کے مکین رات کو سڑکوں پر نکل آئے

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پانی قلت کے خلاف امین اباد بٹ خیلہ کے مکین رات کو سڑکوں پر نکل آئیں، گزشتہ بیس دن سے پانی کا ایک بوند بھی نہیں آرہا،

علاقہ کے مکین سردی کی اس موسم میں پینے کے پانی کے لیے سرگرداں ہیں ان خیالات کا اظہار مظاہرین کے نمائندوں وی سی چئیرمین الیاس خان وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ گزشتہ بیس دن سے امین اباد، غونڈئی اور دیگر علاقوں کا پانی سپلائی کرنے والے ٹیوب ویل کا موٹر خراب ہے مگر ٹی ایم اے اہلکار اسے مرمت کرنے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ مسلہ اگر فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو علاقہ کے عوام خواتین سمیت سڑکوں پر نکل کر روڈ بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے بٹ خیلہ پر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button