
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی پریس کلب ممبران کے ساتھ ملاقات.
صدر پریس کلب لوئر چترال ظہیرالدین نے پریس کلب ممبران کے ہمراہ ڈی۔پی۔او لوئر چترال سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور بحثیت ڈی۔پی۔او لوئر چترال چارچ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ڈی۔پی او لوئر چترال نے پریس ممبران کا شکریہ ادا کیا.
لوئر چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت خصوصاً آئس کے نشے سے بچانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں عوام اور صحافیوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہے۔ ہمیں مل کر اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس