
میدان گل دیرلوئر میں 30روزہ امن والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیااس سلسلے میں دہشت گردی سے متاثر ہ علاقہ میدان گل دیرلوئر میں کھیلوں کی فروغ کیلئے مقامی نوجوانوں حمید اللہ، سیاست خان، ہمایون عزیر شاہ، حماد، جواد، محمد اسرارپر مشتمل کمیٹی نے اپنے مدد آپ کے تحت ملک جہاں بہادر مرحوم کے نام سے امن والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جسمیں ملاکنڈ ڈویژ ن سے تعلق رکھنے والے 24ٹیموں نے حصہ لیاجبکہ امن والی بال ٹورنامنٹ 30روز تک جاری رہا جسمیں کھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ کے جوہر دکھائیں فائنل میچ افغان والی بال کلب اور شیرخانے والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جسمیں افغان والی بال کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شیرخانے والی بال کلب کودوایک سے شکست دیکر فائنل میچ اپنے نام کردیا فائنل میچ کے موقع پر تماشوں کی بڑی تعداد موجود تھیں ارگنائزر کمیٹی نے آئندہ بھی اسقسم کے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا عزم کیا امن والی بال ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصدکھلاڑیوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا اس موقع پر مہمان خصوصی خیام شاہ یوسفزئی،بخت زمان اوردیگر نے کھلاڑیوں میں میڈلزاور ٹرافیاں تقسیم کئے۔۔۔