الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے دیر پائین کے یتموں اور ان کے خاندان کے لئے الخدمت فن میلہ کا اہتمام

Spread the love

صوبائی حکومت کے پالیسی ” انٹریکشن ود سیول سوسائیٹی کے تحت آج ضلعی انتظامیہ دیر پائین نے الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے دیر پائین کے یتموں اور ان کے خاندان کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوکیٹ کالج تیمرگرہ میں ـ الخدمت فن میلہ کا اہتمام کیا۔ الخدمت فن میلہ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد فواد نے یتیم بچے ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ جناب وزیر اکبر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب ابرار احمد، الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر جناب خالد وقاص، ضلعی صدر جناب حفیظ اللہ خاکسار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عبدالولی خان کے ساتھ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز کا معائینہ کیا۔ اور الخدمت فن میلہ میں یتیم بچوں اور ان کے خاندان کے لئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈی۔ایم۔ایس۔ ڈی۔ ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر سکندر نے میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت اور یتیم بچوں کی بے لوث خدمت کررہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے یتیم بچوں اور ان کے خاندان کے لئے فن میلہ اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ صوبائی صدر الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر نے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔
سپورٹس ایونٹس میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئی۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے یتیم بچوں میں تحایف تقسیم کی۔
پروگرام میں صاحب ذادہ محمد یعقوب خان ، جناب اعزاز الملک افکاری ، طلباٗ ، یتیم بچوں ان کے رشتہ داروں اور میڈیا کے نمائیندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button