سوات: سرکاری ملازمین کا پینشن اصلاحات کے خلاف نشاط چوک میں احتجاجی کیمپ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے تمام سرکاری ملازمین نے نشاط چوک مینگورہ میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔احتجاجی کیمپ میں اساتذہ، کلاس فور اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان نے بھی حصہ لیا۔اس موقع آگیگا کے رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی پینشن ختم کرنے کے نام پراصلاحات ہی کوشش کرکے
ریٹائرڈ ملازمین کے کفن کے اخراجات بھی ختم کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے ہی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے مطالبات کے لئے سرکاری ملازمین ہر قسم احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کی پینشن کے اختتام کا فیصلہ واپس لے۔ احتجاجی کیمپ میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button