
یر پائین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل بلامبٹ میں درجنوں شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف پار لیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی
اور پی کے 14سے نامزد امیدوار بریگیڈ ئر ڈ ریٹائرڈسعید اللہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
اس سلسلے میں تحصیل بلامبٹ کے علاقے بیاری اور منجائی اور لقمان بانڈہ میں الگ الگ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاگیا
اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں شخصیات نے پی ٹی ائی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،
ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں پی ٹی ائی پی پی کے14سے نامزد امیدوار بریگیڈ ئرڈ ریٹائرڈ سعید اللہ نے کہا
کہ ماضی میں اس حلقے کو پسماندہ رکھاگیا ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا
انھوں نے کہاکہ ان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے اور اسی جذبے اور ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی ائی پی کی پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا ہے
انھوں نے کہاکہ وہ اس حلقے کی مسائل اور مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے
انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ان مشکلات اور مسائل حل کریں گے
انھوں نے کہاکہ وہ کسی کے خلاف نہیں یہاں آمن،ترقی اور خوشحالی کا سفر کا آغاز کیلئے جدوجہد کررہے ہیں
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری ضلع کی ترقی اور خوشحالی پر گامزن کی خاطر پی ٹی ائی پی کو ووٹ دے اور عوامی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں۔