
نئی دہلی: مودی سرکار کے پریس کی آزادی پر حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے اب غیر ملکی صحافی بھی بھارت میں محفوظ نہیں ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں نہ صرف بھارتی صحافی بلکہ غیر ملکی صحافیوں کا بھی استحصال کیا جا رہا ہے۔
مودی حکومت نے فرانسیسی خاتون صحافی وینیسا ڈوگناک کو 2 فروری تک ملک سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔
وینیسا ڈوگناک گزشتہ 22 سالوں سے بھارت میں بطور صحافی کام کر رہی ہیں اور وہ مودی حکومت کی متنازعہ پالیسیوں کی شدید ناقد رہی ہیں، جسے بھارتی حکومت نے اپنی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔
بھارتی حکومت نے صحافی وینیسا ڈوگناک کا ڈیڑھ سال کا ورک پرمٹ منسوخ کر دیا۔