
اپر چترال(نمائندہ نوائے دیر ذاکر زخمی )موڑکہو/تورکہو اپر چترال کے مختلف مساٸل خصوصاً زیرِ تعمیر تورکہو روڈ کے حوالے سے تحصیل چیٸرمین موڑکہو/تورکہو اپر چترال میر جمشید الدین نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے وزیر اعلی ہاٶس پشاور میں ملاقات کیں۔ اس موقع پر تحصیل چیٸرمین میر جمشید الدین کے ہمراہ سابق یو سی ناظم شاگرام عبدالقیوم بیگ اور سابق وی سی ناظم ریچ تورکہو ریٹاٸرڈ صوبیدار نادر خان بھی موجود تھے۔
تحصیل چیٸرمین میر جمشید الدین نے تحصیل موڑکہو/تورکہو کو درپیش مساٸل سمیت تورکہو روڈ کے حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو تفصیلی بریفنگ دی اور وزیر اعلی کو اپر چترال کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ مالی بحران کا شکار ہے پھر بھی آپ علاقے کی مساٸل کے بارے میں مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کراٸی کہ میری طرف سے جو بھی تعاٶن ہوگا وہ میں ضرور کرونگا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے موقع پر زیرِ تعمیر تورکہو روڈ کے حوالے سے سیکرٹری C&W سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکم دیا کہ بونی بوزند روڈ سے متعلق چوبیس گھنٹوں کے اندر مجھے رپورٹ پیش کریں۔ وزیر اعلی نے سیکرٹری سے کہا کہ ایکسیٸن سے رابطہ کرکے بونی بوزند روڈ کا کام تکمیل تک پہنچاٸیں اور مذکورہ روڈ میں کام ادھورا نہیں رہنا چاہیٸے۔تحصیل چیٸرمین کے کہنے پر وزیر اعلی نے گزشتہ ڈیزاسٹر 2022 کے پیسے بھی ریلیز کرنے کا وعدہ کیا اور کہا انہیں جلد ریلیز کیا جاٸے گا۔