باجوڑ: پولیس نے انتہائی نامساعد حالات میں ڈیوٹی کرکے ملک کیلئے قربانیاں دی, اختر حیات خان

Spread the love

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہاہے کہ باجوڑ پولیس نے انتہائی نامساعد حالات میں ڈیوٹی کرکے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ہم اُن کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

باجوڑ پولیس اپنے نظم وضبط کیوجہ سے ایک بہترین فورس ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے 8جنوری کو پولیس وین دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے ایک روزہ دورہ باجوڑ آمد کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر آئی جی پولیس نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیااور ان کی درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ انورالحق،

ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار،

سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان،

باجوڑ کے ترکھانی و اتمانخیل قبائل کے مشران اور شہداء کے لواحقین سمیت پولیس آفسیران بھی موجودتھے۔

شہداء کے لواحقین اور باجوڑ کے قومی مشران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو سپورٹ کرینگے اور حکومت کیساتھ ساتھ پولیس ویلفیئر فنڈ سے بھی سپورٹ کرینگے اس کے علاوہ زخمیوں کے مسائل بھی ہیں۔

زخمیوں کو بھی سپورٹ کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے لیویز وخاصہ دارفورس کے دور میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے حکومت کو سفارشات بھیجے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولیس ویلفیئر میری ترجیحات میں شامل ہے۔قبائلی اضلاع اور خصوصاََ ضلع باجوڑ میں امن کے قیام میں یہاں کے پولیس کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے قومی مشران کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی میں جانیوالے اہلکار یہاں باجوڑ میں ہی ڈیوٹی کرینگے اور کوئی بھی اہلکار باجوڑ سے باہر ٹرانسفر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ مشران سے بھی سکیورٹی واپس نہیں لی جائیگی۔

آئی جی پی نے باجوڑ پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قومی مشران نے امن وامان کے صورتحال اور پولیس کے مسائل بھی پیش کی جس کو انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل ضلعی پولیس لائن پہنچنے پر ڈی پی او باجوڑ کاشف ذولفقار اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا اور باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔

آئی جی پی نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔

دورے کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے پولیس لائن میں پودا بھی لگایا۔

جبکہ پولیس آفس باجوڑ میں اُنہیں سکیورٹی اور پولیس کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں انہوں نے تحصیل خار کے علاقے لوئی سم میں جدید سہولیات سے آراستہ لوئی سم تھانے کا افتتاح بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button