دیر بالا میں 65 لیٹر سے زیادہ مضر صحت تیل/گھی تلف کر دیا گیا۔
نگراں صوبائی حکومت کے خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت خیبرپختونخواہ فوڈ آتھارٹی نے دیربازار، براول، بیبیوڑ، داروڑہ، صاحب آباد، واڑی اور آخگرام بازاروں میں کارروائیاں کی۔
فوڈ آتھارٹی ٹیم نے مختلف اشیائے خوردونوش کے کاروباروں کا معائنہ کیا۔
موبائل فوڈ ٹیسٹینگ لیب کے ذریعے دودھ، گھی، تیل اور مشروبات کے سیمپلز چیک کروائے گئے۔
کارروائی کے دوران مختلف ھوٹلز، تندور اور کباب شاپس کو انتہائی ناقص صفائی،اور مضر صحت تیل/گھی کے استعمال پر جرمانہ کیاگیا۔
اس کے علاوہ 65 لیٹر سے زیادہ مضر صحت تیل/گھی بھی تلف کر دیا گیا۔
دوسری جانب تحصیل میونسپل انتظامیہ واڑی نے لیویز فورس بھاری نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ واڑی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کخلاف کاررواٸی کرتے ھوٸے تمام غیر قانونی اور غیر ضروری تجاوزات ہٹادیے اور تجاوزکنندگان کو ہدایت کی کہ وہ آٸندہ کیلٸے تجاوز نہ کریں بصورتِ دیگر ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پرلاٸیو سٹاک دیر کی طرف سے گاوں شالگاہ اور کرپاٹ میں جانوروں کو کیڑے سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگاٸے گئے اور کسانوں کو جانوروں کی ادویات فراہم کی گئی۔
لاٸیو سٹاک کی طرف سے کسانوں کو آگاہی دی گئی۔