
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آج ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر دیر پائین جناب واصل خان کے زیر صدارات انے والے جنرل الیکشن 2024 کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ
۔ جنرل الیکشن کی کامیاب اور پرامن انعقاد تمام سرکاری ملازمین کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔
۔ انے والے الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ٹاسک پر بروقت عمل درآمد یقنی بنائیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔ ڈپٹی کمشنر کے ہدایات کی روشنی میں جناب محمد عثمان فوکل پرسن پی۔ایم۔آر۔یو برانچ نے الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ٹاسک پر تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کے آفسران کو ہدایت کی کہ تمام ٹاسک مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کریں۔
۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل /فیمل ) محکمہ ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ایجوکیشن) تمام سٹاف ، چوکیدار کی لسٹ متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز کو فراہم کریں۔
۔ ڈی۔ایچ۔او ، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیر ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر(محکمہ صحت) میل /فیمل سٹاف کی لسٹ ، تمام ہسپتالوں کی کوارڈینٹ متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز کو فراہم کریں۔
۔ محکمہ پی۔کے۔ایچ۔اے محکمہ ہائی ویز، زراعت ، ٹی۔ایم۔ایز، ریسکیو1122 دستیاب مشنری کی تفصیل اور ایمبولینسز کی ریکارڈ متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کو فراہم کریں۔
میٹنگ میں تمام ریٹرنگ آفیسرز ، تمام محکمہ جات کے آفسران ، تمام تحصیل میونیسپل آفیسرز، ایگزیگٹیو انجنئیر محکمہ واپڈا ، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو1122 نے شرکت کی۔