حلقہ پی کے 16: زاکر اللہ خان پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار

Spread the love

صوبائی حلقہ پی کے 16سے آزاد امیدوار زاکر اللہ خان پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا،

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے آزاد امیدوار زاکر اللہ خان کا کہناتھا کہ ملک کی بقاء خود مختیاری،ائین کی آزادی اور سالمیت کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا

تاہم پی ٹی ائی کے قائد اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل سے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپس کی اختلافات کا خاتمہ کرکے جبر و ظلم کے خلاف متحد ہوکر ملک کی اداروں کی آزادی اور خود مختیاری کیلئے 8فروری کے انتخابات میں حصہ لیکر اپنے پارٹی کے نامزد امیدوارں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلائے

اس تناظر میں وہ پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار سابق ایم اپی اے ملک شفیع اللہ خا ن کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور ملک شفیع اللہ خان کی کامیابی کیلئے دن رات جدوجہد کریں گے

اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان نے کہاکہ ریاست کی جانب سے جبر وظلم کا سلوک روا رکھنے کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

ان کا کہناتھا کہ ہمیں دیوار سے لگا یا جارہاہے پم سے بلا کا نشان چھین لیا گیا انتخابی مہم میں مختلف قسم کی روکاٹیں کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گے اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے 8فروری کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے

انھوں نے کہاکہ اپنے چار سالہ دور اقتدار میں پی کے سولہ میں ریکارڈ تر قیاتی کام مکمل کیے جس میں سٹرکوں کی تعمیر،سکولوں کی اپ گریڈ یشن،ریکسکیو1122کا قیام کے ساتھ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی منظوری اور دیگر میگا ترقیاتی پر اجیکٹ شامل ہے اور انشاء اللہ منتخب ہوکر ادھورا کام کریں گے۔

اس موقع پر پی ٹی ائی کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد علی،تحصیل صدر محمد اقبال تاجک،ضلعی سیکرٹری اطلاعات وزیر زادہ،ملک اورنگ زیب،کاشف کمال،عزیز سرہندی،تحصیل جنرل سیکرٹری انعام باچا کے علاوہ مختلف وویلج کو نسل کے چیر مینز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button