بونیر: گجر قومی مومنٹ کی بونیر پریس کلب کے کابینہ کو مبارکباد

Spread the love

بونیر(سلطان بونیری سے) گجر قومی مومنٹ کے مرکزی صدر حاجی زرین گجر نے جنرل سیکرٹری حاجی نظیر کے ھمراہ بونیر پریس کلب کے کابینہ کو مبارکباد کے لئے تشریف اوری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے

کہ صحافی معاشرے کے انکھ اور کان ہوتے ہیں اور انکا قلم سے جہاد سب سے افضل ہے اور امید لگائی ہے کہ بونیر پریس کلب کے کابینہ و ممبران محکوم و مظلوم قوموں کی اواز بنکر ان کے لئے سماجی انصاف کے حصول میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں حاجی زرین خان نے کہا ہے کہ وہ ون یونٹ سے اب تک کے تمام ادوار دیکھ لئے ہیں اور سب سے بہتر مشرف اور میاں نواز شریف کو پایا ہے

لیکن افتاب احمد خان شیر پاو نے دو سال قبل چکدرہ میں ان سے ملاقات کی اور خود کو گجر قوم سے بتایا اور ساتھ دینے کی بات کی تو گجر قومی مومنٹ نے باقاعدہ اتحادی بنکر ساتھ دیا اور اب تک گجر قومی مومنٹ شیر پاو کے ساتھ اتحادی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گجر قوم کے اپس میں اتفاق نہ ہونے کیوجہ سے وہ گرپوں اور ٹکڑوں میں تقسیم ہیں اور یہ انکی ہر محاز پر ناکامی کی بڑی وجہ ہے اور گجر قوم کے لئے اپنے خدمات کا زکر کیا اور گجر قوم سے ائندہ عام انتخابات میں اپنی قوم سے تعلق رکھنے والے افتاب شیر پاو کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے اور جہاں شیر پاؤ کا امیدوار نہیں وہاں شیر پاو کے اتحادی کو ووٹ دیں

اگر وہ بھی نہیں تو اپنی قوم گجر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ ووٹ کا صحیح استعمال ہو اور اگے جاکر وہ گجر قوم کے فلاح و بہبود اور جائز قانونی حقوق کے لئے اسمبلی میں موثر اواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button