پانچ ججز مجھے نہ ہٹاتے تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

Spread the love

حافظ آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے نہ ہٹایا جاتا تو ملک خوش حال ہوتا،

کوئی بے روزگار نہ ہوتا اور ہر گھر میں چراغ جل رہے ہوتے۔

حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو نکال دیا،

اگر یہ نہ نکالتے تو آج حافظ آباد میں ایک بھی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا۔

ہر گھر میں چراغ جل رہے ہوں گے، ہم نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چلتی تو آج ملک میں کوئی بھی بے روزگار نہ ہوتا،

مجھے وزیراعظم کے عہدے سے نہ ہٹایا جاتا تو ملک خوش حال ہوتا،

ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی۔

ملک میں ہماری حکومت ہوتی تو آج ایک نئی موٹر روڈ بنتی۔

حافظ آباد سے گزرتے ہوئے میرا مشن ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

حافظ آباد میں بھی موٹروے بنائی جائے گی۔ حافظ آباد اور لاہور میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button