شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

Spread the love

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے بڑا دعویٰ کر دیا۔

ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حامد خان پی ٹی آئی چیئرمین بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی اس لیے میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین اور حامد خان سب ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان بیرسٹر گوہر کو پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے۔

ان سمیت پارٹی کے اندر کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں اس رات پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے فیصلے کے بارے میں ملک کو نہ بتاؤں۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ سب کھیل ہے اور یہ سب اپنے مفاد کے لیے کر رہے ہیں تو میں نے باہر پریس کانفرنس میں میڈیا سے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button