شرینگل(تحصیل رپورٹر)خیبر پختونخوا خوشحال پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر کی سربراہی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شرینگل کی تعاون سے تحصیل شرینگل میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں تحصیل میونسپل آفیسر شرینگل، تحصیل چیئرمین شرینگل شاہ ولی خان، تحصیلدار کلکوٹ افسر جان، ٹی ایم اے شرینگل سٹاف، منتخب بلدیاتی نمائندگان، علاقائی مشران اور بازار یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے شرینگل بازار میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے عوام سے اپیل کی کہ شرینگل کو صاف ستھرا بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
اور گندگی کو ٹی ایم اے شرینگل کی مقررہ کردہ مقامات پر پھینکیں۔
تاکہ اس کو بعد میں ٹی ایم اے شرینگل کی سینٹیش سٹاف بآسانی اٹھا سکے۔ مذید کہا کہ دوران صفائی ٹی ایم اے سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔