
دیر(بیورو رپورٹ )
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کی زیرصدارت رمضان المبارک کے حوالے سے پراٸس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سّید نواز، محکمہ لائیوسٹاک،ٹی ایم ایز ایگریکلچر اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رمضان المبارک کیلئے ہدایات،اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا تعین،انتظامی آفسران کی زمہ داریوں سمیت عوام کو ھر قسم ممکن ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور اسی حوالے سے اہم فیصلے کیے گیے اور اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کو مقرر کیاگیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صاحب نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔تمام تاجر پرائس ریویو کمیٹی کے فیصلوں اور مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
۔