اسلام آباد: نگراں حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے تین سے پانچ سال کے لیے 400 ارب روپے مالیت کے اسلامی بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسلامی بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں گے۔ 100 ارب روپے کے اسلامی بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 150 ارب روپے کے اسلامی بانڈز 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت کے لیے مقررہ اور فلوٹنگ ریٹ پر فروخت کیے جائیں گے۔