
اسلام آباد: ایف بی آر کے ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے حکام میں تناؤ بڑھ گیا۔
ایف بی آر سی کی تنظیم نو کے منصوبے پر ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز حکام کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو حکام نے مجوزہ منصوبے کو بغیر ترمیم کے ناقابل عمل قرار دیا۔
قائم مقام وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت زوم اجلاس میں انہوں نے منصوبے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے قانونی پیچیدگیوں کا خدشہ ظاہر کیا۔
حکام کے مطابق افسران اور ملازمین معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے، تنظیم نو میں کسی ملازم کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔