آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان

Spread the love

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو 70 ملین ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کی معیشت کے پہلے معاشی جائزے کی منظوری دی جائے گی اور اسٹاف لیول کے معاہدے کی منظوری دی گئی تو پاکستان کو 700 ملین ڈالر کی نئی قسط ملے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ پاکستان پہلے ہی 3 بلین ڈالر کے اضافی انتظامات کے تحت 1.2 بلین ڈالر وصول کر چکا ہے۔
قرضہ پروگرام کے تحت دوسرا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ فروری میں منعقد ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button