اسلام آباد/پشاور: ماڑی پیٹرولیم نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
بیان کے مطابق وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت ہوئی، کنواں 4577 میٹر تک کھودا گیا تھا۔
شیوا 2 کنواں یومیہ 0.607 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کرے گا، جس سے ملک کے گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی۔