برطانوی گلوکار زین ملک کا اُردو زبان میں گائیکی کرنے پر ردعمل

Spread the love

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ ‘اور’ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

12 جنوری کو گانے ‘تو ہے کہاں’ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز کیا گیا، جس میں برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستانی میوزک بینڈ ‘اور’ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ بھی اردو میں گایا۔

زین ملک کی آواز میں اردو زبان میں گانا سننے کے بعد ان کے لاکھوں مداح خوش ہو گئے اور انہوں نے خوشی کا اظہار کرنے کے لیے گانے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔
گانے کی ریلیز کے بعد برطانوی گلوکار زین ملک نے امریکی میوزک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بل بورڈ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔

زین ملک کا کہنا تھا کہ ‘جب پاکستانی میوزک بینڈ ‘اور’ نے ‘تو ہے کہاں’ گانے پر کام کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تو میں بہت خوش تھا کیونکہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے۔

برطانوی گلوکار نے گانے کی مقبولیت پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے تمام مداحوں کو اردو میں میرا یہ گانا پسند آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button