ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا پر اپنی ڈیٹنگ کی خبروں پر کھل کر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت کو ممبئی میں ایک سیلون کے باہر نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کو نامعلوم شخص کا ہاتھ پکڑے سیلون سے باہر نکلتے دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں کنگنا رناوت چہرے پر مسکراہٹ لیے خوش موڈ میں نظر آرہی ہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر صارفین اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص کنگنا رناوت کا بوائے فرینڈ ہے۔
اداکارہ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر کوئی عورت اور مرد ایک ساتھ چل رہے ہیں یا تصویریں کھینچ رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ رومانوی رشتے میں ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ خاتون کے ساتھ نظر آنے والا شخص اس کا کزن، رشتہ دار، بھائی، دوست یا ہیئر اسٹائلسٹ ہو سکتا ہے۔